تفہیم الخدمات:
06 Oct 2024
||||سعودیہ میں موجود شریکِ حیات کے لیے خدمات||||
عمرہ کی منصوبہ بندی میں اکثر ایک صورتحال اس وقت سامنے آتی ہے، جہاں ایک شخص اپنے ملک (مثلاً پاکستان) سے مکمل پیکیج خریدتا ہے، جبکہ اس کا شریک حیات یا خاندان کا کوئی فرد سعودی عرب میں موجود ہوتا ہے اور وہ دوران قیام ان کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔
آئیے اس معاملے کی تفصیل دیکھتے ہیں تاکہ معتمر اور اس کے ساتھ شامل ہونے والے شخص کے لیے تمام امور واضح ہوسکیں۔
»»»»ڈبل آکیوپنسی پیکیج کی غلط فہمی««««
جب کوئی معتمر، مثلاً ایک بیوی، ڈبل آکیوپنسی پیکیج خریدتی ہے تو بعض خواتین سوچتی ہیں کہ چونکہ کمرے میں دو بستر ہیں، اس لیے اس کا شوہر (جو سعودی عرب سے اس کے ساتھ شامل ہو رہا ہے) بغیر کسی اضافی لاگت کے ساتھ قیام کر سکتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ ڈبل آکیوپنسی کمرہ اس بات کی بنیاد پر قیمتاً ہوتا ہے کہ دو افراد اس میں قیام کریں گے، اور بستروں کی قیمت دو افراد ادا کریں گے۔
اگرچہ بیوی کا پیکیج اس کے کمرے کے کرایہ کے ایک حصے کو پورا کرتا ہے، لیکن دوسرا بستر اس کے پیکیج کی لاگت میں شامل نہیں ہوتا جب تک کہ اس کا شوہر یا وہ خود اس کی ادائیگی نہ کرے۔ لہٰذا اس صورت میں، دوسرے بستر کی پیمنٹ ہو گی تو ہی ساتھ دوسرا بندہ رہ پائے گا۔
»»»»سعودی عرب سے شامل ہونے والے شریک حیات کے لیے قیمت کی تفصیل««««
اگر شریک حیات (یعنی شوہر) سعودی عرب سے شامل ہو رہا ہے، تو اس کی قیمت پاکستان سے شامل ہونے والے شخص سے مختلف ہوتی ہے۔ شوہر کو درج ذیل خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی:
===ائیر ٹکٹ
===ویزا پروسیسنگ
===جبکہ بس ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہونے کے باوجود یہ اسے دی نہیں جا سکتی، کیونکہ یہ ویزا کمپنی کی کمپلیمنٹری سروس ہے جو صرف عمرہ ویزا ہولڈرز کیلئے ہے۔
پاکستان سے آنے والے معتمر کو ائیرپورٹ سے ہوٹل تک اور مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ، پھر واپسی کی ٹرانسپورٹ ویزا کمپنی فراہم کرتی ہے۔
»»»اہم نکتہ:
چونکہ بس صرف ویزا ہولڈرز کیلئے ہوتی ہے، لہٰذا ٹریول ایجنٹ بھی اس پر کسی دوسرے کی بکنگ نہیں کروا سکتا، لیکن موقع پر موجود ڈرائیور بعض اوقات کرایہ لے کر اس دوسرے فرد کو بٹھا لیتے ہیں، اس صورت میں بھی اس بندے کی کوئی انٹری نہیں ہوتی اور یہ انتظام باہر باہر ڈرائیور اور فرد کا ذاتی کانفیڈنشیل معاملہ ہوتا ہے۔
معتمرین کے لیے عملی مشورہ
اگر آپ عمرہ یا حج کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا شریک حیات سعودی عرب سے آپ کے ساتھ شامل ہو، تو درج ذیل نکات ذہن میں رکھیں:
اپنے ٹریول ایجنٹ سے رہائش کی قیمت کے بارے میں بات کریں۔
خدمات کی وضاحت لیں کہ شریک حیات کو کونسی خدمات فراہم کی جائیں گی اور کونسی نہیں۔
اضافی خدمات کے لیے بجٹ بنائیں۔ ان کی ادائیگی وہاں موقع پر ہوتی ہے۔
یہ پوسٹ معتمرین اور ان کے ساتھ شامل ہونے والے شریک حیات کے لیے کلیدی نکات کو واضح کرنے کے لیے لکھی گئی ہے تاکہ متعلقین کے پاس ضروری معلومات موجود ہوں۔
#امجدمولوی #شریکِ #حیات #عمرہ #رہنمائی