Patience: The First Sunnah of Every Pilgrim

16 Dec 2025

عمرہ پلاننگ کی ابتدا سے ہی جس سنت پر عمل لازم نظر آتا ہے وہ ہے صبر۔۔
پیکیج پراسیسنگ کا موازنہ، ہوٹلز اور ائیرلائینز کا انتخاب اور دستیابی، ویزے کا وقت پہ ایشو ہونا، این او سی کی آزمائشیں۔۔ حتی کہ ویکسینیشنز کے لوازمات یہ سب ایک نارمل انسان کے اعصاب کا ٹیسٹ بن جاتے ہیں۔ 
بعض اوقات دو ایک جیسے پیکیجز ایسے مختلف انداز میں پیش کیے جاتے ہیں کہ وہ ایک عام آدمی کو بہت مختلف نظر آتے ہیں، ائیرلائینز کی ٹائمنگ، لیگیج پالیسی بعض احباب کیلیے ذہنی ٹارچر کا سبب بن جاتی ہے، ویزے کیلیے کبھی بھی کسی کا بھی پاسپورٹ ایمبیسی طلب کیا جا سکتا ہے، دفاتر کے کلرک بادشاہ این او سی کیلیے طرح طرح کی ریکوائرمنٹس لے کر آ جاتے ہیں پھر جب کبھی ویکسینیشنز کے حوالے سے ائیرپورٹ پر سختی شروع ہو جائے تو ویکسین کے سرٹیفیکیٹ کا دو ہزار روپے میں بندوبست بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔۔
ضروری نہیں کہ ان سارے مسائل کا ہر ایک کو سامنا کرنا پڑے مگر ان میں سے کوئی ایک مسئلہ بھی پسینے نکلوا سکتا ہے اور آپے سے باہر کروا سکتا ہے۔
یہ تو چند وہ مسائل جو یہاں عمرے کی ابتدائی تیاری کے دوران پیش آ سکتے ہیں جبکہ وہاں کی آزمائشیں تو عموماً منفرد رہتی ہیں۔ بس اہم یہ ہے کہ ہر مسئلہ بالآخر حل ہوجاتا ہے لہٰذا ہم صبر کے حوالے سے اپنی خصوصی تربیت کریں۔
اللہ تعالٰی ہمارے اسفار آسان فرمائے اور قبول فرمائے آمین 

#صبر #سنت_صبر #عمرہ_سفر #عمرہ_نصیحتیں #سفر_حرم #مکہ_مکرمہ #مدینہ_منورہ #حاجی_کیلئے_رہنمائی #AzzamInternational #groupumrahpk #ResponsibleCompanion #AazmeenCircle #UmrahTips