عمرہ کے 21 دن کے سفر کے دوران کھانے کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ
09 Oct 2024
عمرہ کے سفر کے دوران کھانے کا خرچہ ایک ایسا پہلو ہے جس کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنے سے آپ اپنے بجٹ کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ مختلف ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ تین وقت کھانا کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کو روزانہ کے کھانے کے لیے کتنا بجٹ رکھنا چاہیے۔
»»»»»ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا
=ناشتہ آپ کے روزمرہ کے معمول کا ایک لازمی حصہ ہے اور مکہ اور مدینہ کے معیاری ریستورانوں میں اس کی قیمت تقریباً 5 ریال فی شخص ہوتی ہے۔ یہ خرچہ صرف ایک فرد کے لیے ہے اور عام طور پر ناشتے میں روٹی، پراٹھے، انڈے یا دہی شامل ہوتے ہیں۔
=لنچ اور ڈنر کے لیے آپ درج ذیل شیڈول پر عمل کر سکتے ہیں:
ہفتے میں 3 دن چکن یا گوشت، جو 15 ریال فی پلیٹ ہے (یہ پلیٹ دو افراد کے لیے کافی ہوتی ہے)۔
ہفتے میں 4 دن سبزی، جس کی قیمت 8 سے 10 ریال ہے (یہ بھی دو افراد کے لیے کافی ہوتی ہے)۔
فیملی کے لیے کھانے کا بجٹ (چار افراد)
ایک خاندان کے لیے کھانے کے تین وقت کا خرچہ کچھ اس طرح ہو گا:
ناشتہ: 5 ریال فی شخص × 4 افراد = 20 ریال روزانہ
لنچ (سبزی کے دنوں میں): 10 ریال فی پلیٹ × 2 پلیٹیں = 20 ریال
لنچ (چکن/گوشت کے دنوں میں): 15 ریال فی پلیٹ × 2 پلیٹیں = 30 ریال
ڈنر (سبزی کے دنوں میں): 10 ریال فی پلیٹ × 2 پلیٹیں = 20 ریال
ڈنر (چکن/گوشت کے دنوں میں): 15 ریال فی پلیٹ × 2 پلیٹیں = 30 ریال
ہفتے کا خرچہ:
سبزی والے 4 دن:
ناشتہ: 20 ریال
لنچ: 20 ریال
ڈنر: 20 ریال
یومیہ خرچہ: 60 ریال × 4 دن = 240 ریال
چکن/گوشت والے 3 دن:
ناشتہ: 20 ریال
لنچ: 30 ریال
ڈنر: 30 ریال
یومیہ خرچہ: 80 ریال × 3 دن = 240 ریال
21 دن کے سفر کا مجموعی خرچہ:
سبزی والے 12 دن:
60 ریال × 12 دن = 720 ریال
چکن/گوشت والے 9 دن:
80 ریال × 9 دن = 720 ریال
کل خرچہ: 720 ریال + 720 ریال = 1440 ریال (21 دن کے لیے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کا)
|||||| ایک فرد کے لیے کھانے کا بجٹ ||||||
اگر کوئی شخص اکیلا سفر کر رہا ہے، تو اس کے کھانے کا بجٹ کچھ اس طرح ہو گا:
ناشتہ: 5 ریال فی دن
لنچ (سبزی کے دنوں میں): 10 ریال فی دن
لنچ (چکن/گوشت کے دنوں میں): 15 ریال فی دن
ڈنر (سبزی کے دنوں میں): 10 ریال فی دن
ڈنر (چکن/گوشت کے دنوں میں): 15 ریال فی دن
ہفتے کا خرچہ:
سبزی والے 4 دن:
ناشتہ: 5 ریال
لنچ: 10 ریال
ڈنر: 10 ریال
یومیہ خرچہ: 25 ریال × 4 دن = 100 ریال
چکن/گوشت والے 3 دن:
ناشتہ: 5 ریال
لنچ: 15 ریال
ڈنر: 15 ریال
یومیہ خرچہ: 35 ریال × 3 دن = 105 ریال
21 دن کے سفر کا مجموعی خرچہ:
سبزی والے 12 دن:
25 ریال × 12 دن = 300 ریال
چکن/گوشت والے 9 دن:
35 ریال × 9 دن = 315 ریال
کل خرچہ: 300 ریال + 315 ریال = 615 ریال (21 دن کے لیے ایک فرد کا)
»»»تجاویز
عمرہ کے 21 دن کے سفر کے دوران کھانے کے بجٹ کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اپنے اخراجات پر کنٹرول رکھ سکیں۔ یہ حساب کتاب آپ کو ایک درست اندازہ فراہم کرے گا کہ کس طرح ناشتہ، لنچ اور ڈنر کا خرچہ پلان کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کسی خصوصی مواقع کے لیے زیادہ مہنگے ریستورانوں کا انتخاب کرتے ہیں، تو یاد رہے کھانوں کے بڑے برانڈز پر ایک وقت کا خرچہ تین یا چار گنا ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کا سفر آسان بنائے آمین۔
#امجدمولوی #عمرہ #ریستوران
#Umrah #budget #عزام #رہنمائی